لندن، 8 دسمبر (رائٹر) ملیریا سے ہونے والی اموات پچھلے سال 5 لاکھ سے کم ہوگیئں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ صحرائی افریقہ کے کچھ علاقوں میں مچھر سے ہونے والی اس بیماری پر قابو پانے میں خاطرخواہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
عالمی صحت تنظیم کی
سالانہ ملیریا رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2015 میں اس بیماری نے 438000 افراد کی جان لی جبکہ 2000 میں 839000 افراد اس بیمار ی سے مرے تھے اس طرح یہ کافی ڈرامائی تبدیلی ہے ۔
اس رپورٹ سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ ایسے ممالک کی تعداد بڑھ رہی ہے جو ملیریا سے پاک ہوچکے ہیں